خلع کے بعد بچے کس کے پاس رہیں گے؟
Admin
12:06 PM | 2020-01-06
خلع کے بعد بچے کس کے پاس رہیں گے؟ سوال : ایک بی بی نے مسئلہ بیان کیاہے کہ خلع لے کر دوسری شادی کرنا چاہتی ہوں بچے کس کے پاس رہیں گے؟ حل: میری پہلی گزارش یہ ہے کہ خلع کس بنیاد پر لی جارہی ہے یہ آپ کے مقدمے کی بنیاد ہے اگر آپکی نیت یہ ہے کہ آپ نے خلع لے کر دوسری شادی کرنی ہے اور ساتھ ساتھ بچوں کا مستقبل بھی آپ کے ساتھ جڑا رہے توپھر آپ کا پہلا قدم جو دعویٰ آپ نے خلع لینے کے لئے دائر کرنا ہے وہ آپکا مضبوط ہونا چاہیے خلع کا دعویٰ دائر کرنے کے لئے اکثرو بیشتر میری اس بات کوسیدھا لیا جاتا ہے کہ جی مجھے نفرت ہے خلع ہو جائے گی بالکل میں نے درست کہا میں اس بات پ
قائم ہوں ۔ اگر آپ کا متمائے نظر صرف خلع لینا ہے تو پھر یہ کافی ہے کہ آپ عدالت میں یہی کہہ دیں کہ مجھے نفرت ہے میں خلع لینا چاہتی ہوں کافی ہے لیکن اگر آپ کا متمائے نظر یہ ہے میں نے خلع لے کے دوسری شادی بھی کرنی ہے اور بچے بھی اپنے پاس رکھنے ہیں توپھر وہ خلع کے دعوے میں وہ گراءونڈز لینی پڑے گی جس کی بنیاد پے آپ گائیڈین پٹیشن میں یہ ثابت کر سکیں کہ آپ کا شوہر سابقہ شوہربچوں کو پالنے کے لئے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے درست نہیں ہے وہ موزوں بندہ نہیں ہے، وہ مناسب بندہ نہیں ہے بچوں کی فلاح و بہبود میرے ساتھ ہے آپ کو پتا ہوگا جھوٹ سے پرہیز کریں ۔ شوہر شکی مزاج ہے، شوہر بچوں کی پرورش ٹھیک نہیں کر رہا مجھے ماں باپ سے پیسے منگواکے ان کے اخراجات پورے کرنے پڑتے ہیں ، شوہر تعلیم پے جو ہے وہ زور نہیں دیتا، تعلیم کا خیا ل نہیں کرتا، شوہر جو ہے وہ مختلف نشہ آور چیزوں میں مبتلا ہے، نشہ کرتا ہے، کام کاج نہیں کرتا ، زیورات بیچ کے کھا جاتا ہے ، مارپیٹ کرتا ہے کہ اپنے ماں باپ سے پیسے لے کے آءو ۔ یہ سارے مجموعی طور پر وہ معاملات ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ شخص اولاد کی فلاح و بہبود کےلئے بہترین شخص نہیں ہے ۔ اگر خلع میں یہ تمام چیزیں آپ نے لکھیں ہونگی تو کل کو گائیڈین پٹیشن فائل کرنے کے لئے آپ کے پاس پہلے ہی گراءونڈہوگی کہ میں نے جب خلع لیا تو میں نے خلع اس بنیاد پے لیا میں نے خوشی سے خلع نہیں لیا میں نے مجبورََاخلع لیا ۔ اگر میر ا شوہر نشہ نہ کرتا ، اگر میر ا شوہر کماتا ہوتا، اگر میرا شوہربچوں سے پیار کرتا ہوتا، اگر میرے بچوں کی تعلیم پے توجہ دیتا تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ میں اس سے خلع لیتی ۔ یہ سارے معاملات آپ نے اس میں لکھنے ہیں ۔ اب آگیا اگلا قدم حالانکہ میں نے اپنی ویڈیو میں بڑا تفصیل سے لکھ دیا تھا کہ کیا کیا وجوہات ہوتی ہیں ؟بیان کر دیا تھا ۔ میں دوبارہ بیان کئے دیتا ہوں خلع ہونے کے بعد عورت دوسری شادی کرتی ہے یا مرددوسری شادی کرتا ہے پہلاقدم تو یہ وہ شادی کس سے کرتا ہے ؟اگر تو عورت خلع لینے کے بعدکسی ایسے بلڈ ریلیشن سے شادی کرتی ہے جو کے بچوں کے ساتھ بھی براہ راست خون کا رشتہ رکھتا ہے پھر تو قانون عورت کے حق میں ہے ۔ یہاں پے بھی اقسام ہیں اگرنابالغ میں بچوں میں بچی ہے تو پھر آ پ کو پناہ ملے گا کہ اگر عورت بلڈ ریلیشن کے ساتھ ہی شادی کرتی ہے قریبی رشتے دار کے ساتھ ہی شادی کرتی ہے دوسری تو پھر عدالت آپ کوپناہ دے گی ۔ اسی طرح مرد کے لئے ہے ۔ اب اگر مردجو ہے وہ شادی کرتا ہے اس بلڈ ریلیشن کے ساتھ اس عزیزہ کے ساتھ جو کہ بچوں کی بھی براہ راست عزیزہ ہے اس کے خون کی چین کے ساتھ تو پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر عورت شادی کرتی ہے اور بچوں میں کوئی بچی بھی ہے وہ شادی کرتی ہے کسی ایسے مرد کے ساتھ نہ وہ اس کے شوہر کے رشتے داروں میں سے نہ اس کے رشتے داروں میں سے ہے تو پھر قانون آپ کی مدد نہیں کرتاپھر قانون آپ کے خلاف جائے گاکیونکہ بچی آپکی بچی اس شخص کے لئے نا محرم ہے اور نا محرم کسی بھی طریقے سے کسی بھی نابالغ کاگائیڈین مقرر کیا جانانابالغ کے فلاح و بہبود میں نہیں ۔ اب میں آپ کے سوال کا یہ جواب دے رہا ہوں کہ پہلے آپ نے خلع میں وہ تمام گراءونڈز لینی ہے اس کے بعد گائیڈین پٹیشن جب فائل کرنی ہے دوسری شادی کرنے سے پہلے یا بعد میں تو دوسری شادی آپ اگر آپ کی بچی ہے تو دوسری شادی آپ اس کے ساتھ کیجئے جس کے ساتھ آپ کا بلڈ ریلیشن یا آپ کے سابقہ شوہر کا بلڈ ریلیشن ہوجس کے لئے وہ بچی نا محرم نہ ہو ۔ اب نامحرم کا تھوڑا سا میں واضع کردوں کہ نامحرم اس احساس میں استعمال کر رہا ہوں کہ جس کا کوئی تعلق واسطہ ہی نہیں ۔ محر م کو میں اس احساس میں استعمال کر رہا ہوں کہ کسی نہ کسی حوالے سے قریبی رشتے دارہے خواہ وہ بیوی کا سابقہ بیوی کا خواہ وہ شوہر کا سابقہ شوہر کابچی کے ساتھ اس کی کوئی نہ کوئی رشتے داری نکلتی ہوتو پھر کوئی معاملات ایسے نہیں ہے کہ جس میں یہ کدگن ہو ۔ لیکن اگر آپ شادی کسی ایسے شخص سے کرتی ہیں کہ جسکا آپ کے ساتھ کیا آپ کی بچی کے ساتھ کوئی بلڈ ریلیشن نہیں تو پھر آپ کے لئے مشکل ہے ۔














Leave a comment